Skip to main content

Posts

Featured

تیسری منزل

اپنے سکول کے زمانے میں ہم چند دوست ایک ادارے کی لائبریری میں جایا کرتے تھے ۔ اس لائبریری میں کتابوں کے علاوہ غیر ملکی اخبارات و رسائل بھی ہوا کرتے تھے۔ وہاں اس وقت کے سویت یونین کے سفارت خانے کا ْ طلوع ْ نام کا ایک مجلہ رکھا ہوتاتھا جس کی پیشانی پر لکھا ہوتا تھا ْ سچ کی طرح سادہ ْ ہم دوستوں نے کئی مرتبہ اس جملے کی حقانیت پر بحثیں کی مگر اس پر سب متفق ہوجاتے تھے کہ سادہ ترین چیز سچ ہی ہے مگر اس کے اندر لکھے گئے مضامین اور اعداد و شمار بار بار ہمیں بحث کرنے کر مجبور کر دیتے تھے مگر اس جملے کو غلط ثابت نہ کر پاتے تھے۔ پاکستان میں سچ سے بھی اوپر کی ایک قسم ہم نے دریافت کر کے اس کا نام ْ کھرا سچ ْ رکھا ہے ۔ یعنی سچ سے بھی اوپر کی منزل موجود ہے ۔ مگر ہم بحث کرنے والے اپنے دوستوں کو عملی زندگی کی بھول بلیوں میں کھو چکے اور نئے دوست بحث کو اختلاف اور اختلاف کو دشمنی گردانتے ہیں۔کیا دن تھے جب اختلاف رائے ادراک کے نئے در کھولا کرتے تھے۔  اب دوسری منزل پر بیٹھ کر ْ کڑا ْ ہی جا سکتا ہے ویسے دوستوں کی محفل ہو تو ہر روز منفرد موضوع ۔ اس منزل پر بیٹھ کر ْ طلوع ْ دور بہت دور نیچے گہرائی میں نظر

Latest Posts